Welcome to AamerHabib.com
| | | | | | |

معاشرہ کب سمجھے گا؟

کام کرنے والی خواتین اور معاشرہ اس معاشرے کے لوگ اتنے تنگ نظر کیوں ہیں؟ بجائے اس معاشرے کے لوگ اتنے تنگ نظر کیوں ہیں؟ بجائے کسی کی کاوش کو سراہنے کے، اس پر باتیں بنانے کو اپنا فرضِ عین کیوں سمجھتے ہیں؟کیا خواتین کو اسلام نے مکمل حقوق عطا نہیں کر رکھے؟ اگر ایسا ہے تو یہ معاشرہ انکے مجبوری کے تحت اُٹھائے گئے اقدامات کو غلط قرار دے کر ان پر زندگی کی راہیں تنگ کر دینے ہی پر کیوں بضد رہتا ہے؟ ہم بات کر رہے ہیں محنت کرکے روزگار کمانے والی خواتین کی۔ اس ملک کے بڑھتے مسائل نے عام آدمی کی زندگی بھی مشکل بنا دی ہے ۔ ایسے میں اکثر ہی خواتین گھر سے باہرنکلنے اور کوئی کام کرنے پر مجبور ہیں تاکہ گھر کے اخراجات اور بچوں کی پرورش کی ذمہ داری کو احسن طریقے سے پورا کیا جا سکے۔ بڑھتی مہنگائی اسکی اہم وجہ ہے۔ ایک اور پہلو یہ بھی ہے کہ کبھی حالات اس موڑ پر لے آتے ہیں جس پر گھر میں کوئی مرد کفیل نہیں رہتا اور مجبوراً خواتین کو ہی روزگار حاصل کر کے گھر چلانا پڑتا ہے۔ دوسری جانب اگر برابری اور مساوات کے اصول کی بات کی جائے تو کیا اسلام اور بنیادی انسانی حقوق عورت کو اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کی اجازت نہیں دیتے؟ حتیٰ کہ اکثر پڑھے لکھے لوگ بھی اس تنگ نظری کا شکار ہیں کہ عورت کو ہر حال میں گھر کی چار دیواری ہی میں رہنا چاہیے ۔ جو خواتین کام کی غرض یا مجبوری میں گھر سے نکلتی ہیں انہیں اس معاشرے میں کئی قسم کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کبھی بات انکے کردار تک آتی ہے اور کبھی کچھ اور طرح کے طعنوں تک۔ اگر سوچا جائے تو اس سب کی بنیاد یہ لوگ ہی نہیں ہیں؟ آخر حالات ایسے کیوں ہوتے ہیں کہ بات عورت کے کردار تک آجائے؟اسکی زندگی اتنی مشکل ہوتی نہیں جتنی بنا دی جاتی ہے ۔اس معاشرے میں دورِ جاہلیت کی روایات اب تک کیوں برقرار ہیں؟اگر سوچ نہیں بدلنی تو تعلیم بیکارنہ ہوئی؟ کہاں ہیں حقوقِ نسواں اور انسانی بنیادی حقوق کے علمبردار؟ حقیقت تو یہ ہے کہ عورتوں کے حقوق کی فراہمی اور آزادی کا دم بھرنے والے اور جدید سوچ رکھنے کا دعویٰ کرنے والے بھی کہیں نہ کہیں ایسی ہی کم ظرفی کا اظہار کرتے ہیں۔آخر عورت صرف نام ہی کا مقام کیوں رکھتی ہے اس معاشرے میں؟ لوگ جیسی سوچ کا دعویٰ کرتے ہیں ویسی ہی اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ بھی کیوں نہیں کرتے؟ معاشرہ کب سمجھے گا؟

یہ بھی دیکھیں


سانوں کی مددکے لئے بنایا جانے والا ربورٹ؟
زرعت میں استعمال ہونے والے ربورٹ؟
زرعت میں ربورٹ سے کیسے مدد لی جائے؟

For Daily special updates, offers, promotion and your problems solution visit our social media channels

Facebook

Aamer haibib Consultancy Tv News is posting regularly on Facebook Page about Special offers, promotions and the solution to all your problems on Facebook.

Facebook

Aamer haibib Consultancy Tv News is publishing special videos regularly on YouTube Channel about promotions and the solution to all your problems.

Linkedin

Aamer haibib Consultancy Tv News is publishing news and articles about the top fashion trends on our LinkedIn page to keep yourself updated.

Instagram

Aamer haibib Consultancy Tv News is publishing special short videos on Instagram on daily basis. We want to satisfy all your fashion needs.

blogger

Aamer haibib Consultancy Tv News posts special news and blogs about fashion problems and solutions. We want to give you awareness of fashion.