Welcome to AamerHabib.com
| | | | | | |

وجہ کیا ہے؟

زرعی ملک کی عوام اچھی خوراک سے محروم پاکستانی عوام پاکستان کے ایک زرعی ملک ہونے کے باوجودپاکستانی عوام پاکستان کے ایک زرعی ملک ہونے کے باوجود معیاری خوراک حاصل کرنے سے کیوں محروم ہے؟ عوام کو فراہم کی جانے والی فصلوں سے حاصل شدہ اشیائے خوردو نوش کا معیار دن بہ دن گرتا ہی کیوں جا رہا ہے؟ کیا آج کی زرعی خوراک کا وہ ذائقہ ہے جو آج سے دس سال پہلے تھا؟ کیا پاکستان اچھی فصلیں اگانے کے طور طریقوں سے نا آشنا ہے یا پھر سہولیات کی کمی کے باعث ایسا ہے؟ پاکستان ایک زرعی ملک ہونے کی حیثیت سے نہ صرف عالمِ اسلام بلکہ دنیا بھر میں اپنی منفرد پہچان رکھتا ہے۔ پاکستان کے محنتی کسان اور محکمہ زراعت کسی سے کم نہیں، تما م بہترین ذرائع اور زراعت کے طور طریقوں سے آگاہی رکھتے ہیں۔ یہ اﷲ پاک کا کرم ہے کہ اس نے پاکستان کو ایسی مٹی سے نوازا جوکسی بھی قسم کی فصل کی اُگائی کیلئے موزوں ترین ہے۔ لحاظہ پاکستان میں زراعت کے مواقع بلند سطح پر ہیں جن سے فائدہ اُٹھانے کی بھی بھر پور کوشش کی جاتی ہیں تاکہ یہ ملک کی معا شی حالت سنوارنے میں مدد گار ثابت ہو۔ اہم مسئلہ یہ ہے کہ علم اور آگاہی ہونے کے باوجود بیج بونے سے لے کر فصلوں کی کٹائی تک جدید سہولیات کی فراہمی ممکن نہیں بنائی جا رہی۔ صاحبِ استطاعت لوگ تو اپنے بل بوتے پر اپنی فصلوں کیلئے ایسی ضروریات پوری کر لیتے ہیں مگر اکثر ہی پس ماندہ علاقوں میں انسانوں سے ہی مکمل کام لیا جاتا ہے ۔ اگر مشینیں دستیاب ہوں تو وہی کام جلد اور بہتر نفاست سے ہو جاتا ہے۔ ایک اور اہم وجہ غیر معیاری کھادوں اور ادویات کا استعمال ہے جو کہ سستی ہونے کے باعث زیادہ زیرِ استعمال ہے۔ ان کھادوں اور ادویات میں طاقتور کیمیکلز شامل ہوتے ہیں جو کہ تیزی سے کام دکھاتے ہیں مگر ساتھ ہی ساتھ انتہائی مضرِصحت ہوتے ہیں ۔نیز فصل سے حاصل ہونے والی خوراک کے ذائقے پر بھی اثر انداز ہوتے ہیں۔ پھر بھی ایسی کھادوں اور ادویات کا استعمال جلد اور زیادہ فصل کے حصول کی غرض سے عام ہے ۔ تلخ حقائق میں یہ بھی شامل ہے کہ بہترین زرعی خوراک زرِ مبادلہ کمانے کی غرض سے برآمد کر دی جاتی ہے اور اپنے ملک کی عوام کو غیر معیاری فصلی خوراک مہیا کی جاتی ہے۔ کیا سب سے پہلا حق اس ملک کے عوام کا نہیں؟ کیا حکومت زراعت میں مددگار مشینوں کی فراہمی ملک کی ترقی کا سوچ کر فراہم نہیں کر سکتی؟ کیا پاکستان کے کسانوں میں شعور، آگاہی ،ہمت ہونے اور موزوں ترین مٹی ہونے کے باوجود بھی پاکستان زراعت کے شعبے میں پس ماندہ ہی کہلائے گا؟ اک نظر چاہیے!

یہ بھی دیکھیں


سانوں کی مددکے لئے بنایا جانے والا ربورٹ؟
زرعت میں استعمال ہونے والے ربورٹ؟
زرعت میں ربورٹ سے کیسے مدد لی جائے؟

For Daily special updates, offers, promotion and your problems solution visit our social media channels

Facebook

Aamer haibib Consultancy Tv News is posting regularly on Facebook Page about Special offers, promotions and the solution to all your problems on Facebook.

Facebook

Aamer haibib Consultancy Tv News is publishing special videos regularly on YouTube Channel about promotions and the solution to all your problems.

Linkedin

Aamer haibib Consultancy Tv News is publishing news and articles about the top fashion trends on our LinkedIn page to keep yourself updated.

Instagram

Aamer haibib Consultancy Tv News is publishing special short videos on Instagram on daily basis. We want to satisfy all your fashion needs.

blogger

Aamer haibib Consultancy Tv News posts special news and blogs about fashion problems and solutions. We want to give you awareness of fashion.