Welcome to AamerHabib.com
| | | | | | |

!میرے پاس وقت نہیں ہے

حقدار کون؟ ہم ہمیشہ یہ کیوں کہتے ہیں کہ ہمارے پاس وقت نہیں؟ہم ہمیشہ یہ کیوں کہتے ہیں کہ ہمارے پاس وقت نہیں؟ کیا وقت یا فرصت ہوتی نہیں یا ہم خود ہی نہیں نکالنا چاہتے؟ کیا یہ ایک حقیقت نہیں کہ ہم جس چیز ، کام یا انسان کو اہم یا ضروری سمجھتے ہیں اس کیلئے وقت نکال ہی لیتے ہیں؟ تو پھر ہمارے عزیز اور قریبی رشتے ہمارے اس بہانے کا شکار کیوں ہو رہے ہیں کہ’’ میرے پاس وقت نہیں ہے‘‘؟ یہ ایک حقیقت ہے کہ انسان جس کام یا شخص کو ترجیح دیتا ہے اسی کے لیے وقت نکالتا ہے۔مگر دورِ جدید میں ترقی کیساتھ ساتھ انسانی خواہشات اور ضروریات اس قدر بڑھ چکی ہیں کہ انسانی زندگی بھی مشینی ہو گئی ہے ۔ صبح سے شام تک ایک شخص زیادہ سے زیادہ کمانے اور روزمرہ کے معمولات میں اس قدر محو رہتا ہے کہ اس کے گھر والے اسکی کمی کا شکار رہتے ہیں۔ نہ تو اسکے پاس ماں باپ کے لئے وقت ہوتا ہے، نہ ہی بیوی بچوں کیلئے، نہ بھائی بہنوں کیلئے اور نہ ہی عزیز دوستوں کے لیے۔ نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ وہ آہستہ آہستہ سب سے دور ہو جاتا ہے اور پھر جب وہ کسی کو وقت نہیں دیتا تو بدلے میں اس کی قدر بھی نہیں کی جاتی اور وہ تنہا رہ جاتا ہے۔ یہ بھی ایک جائز دلیل ہے کہ اس دور میں اپنی اور اپنے گھر والوں کی بنیادی ضروریات بھی پوری کرنا ایک غریب یا متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے شخص کیلئے اس قدر مشکل ہو چکا ہے کہ اسے بہت محنت کرکے انہیں پورا کرنا پڑتا ہے۔ مگر دیکھا جائے تو آج کا انسان عام طور پر صرف جائز ضروریات پر اکتفاء نہیں کرتا۔ اسے زیادہ سے زیادہ کی خواہش رہتی ہے۔ دولت اور اعلیٰ معیارِ زندگی کا حصول اسے فرصت کے قابل چھوڑتا ہی نہیں اور یوں وہ اپنے مشاغل اس حد تک بڑھا لیتا ہے کہ ہر کسی کیلئے اس کے پاس ایک ہی جواب رہ جاتاہے،’’ میرے پاس وقت نہیں ہے!‘‘کیا یہ آسائشیں اور دولت دائمی ہیں جنکے حصول کو اپنا مقصد بنا کر ہم اپنی چھوٹی سی زندگی کاٹ دیتے ہیں؟ خود کو انہی کے حصول میں تھکا دیتے ہیں جو کہ صرف اس زندگی کی ایک قلیل سی مدت کیلئے ہمیں چاہیے ہوتی ہیں، کیا ہم انہیں اگلے جہان بھی ساتھ لے کر جا سکتے ہیں؟ اور اسی سب میں ہم ان نعمتوں اور رشتوں کی قدر نہیں کرتے اور انکے حقوق ادا نہیں کرتے جو کہ ہمیں خدا نے عطا کیے، کیا یہ حقیقت نہیں؟ تو پھر سوچیں کہ اپنے خاندان اور دوستوں کو یہ کہنا چاہیے یا غیر ضروری چیزوں کو کہ’’ میرے پاس وقت نہیں ہے!‘‘

For Daily special updates, offers, promotion and your problems solution visit our social media channels

Facebook

Aamer haibib Consultancy Tv News is posting regularly on Facebook Page about Special offers, promotions and the solution to all your problems on Facebook.

Facebook

Aamer haibib Consultancy Tv News is publishing special videos regularly on YouTube Channel about promotions and the solution to all your problems.

Linkedin

Aamer haibib Consultancy Tv News is publishing news and articles about the top fashion trends on our LinkedIn page to keep yourself updated.

Instagram

Aamer haibib Consultancy Tv News is publishing special short videos on Instagram on daily basis. We want to satisfy all your fashion needs.

blogger

Aamer haibib Consultancy Tv News posts special news and blogs about fashion problems and solutions. We want to give you awareness of fashion.